Maktaba Wahhabi

132 - 121
مدود فرعیہ کے مراتب مد: مد سے مراد حروف مدہ و لین یا فقط حرف لین کے ساتھ آواز کو دو حرکتوں سے زیادہ لمبا کرنا ہے۔ حروفِ مد: الف ساکن ما قبل مفتوح، واؤ ساکن ما قبل مضمون، یاء ساکن ما قبل مکسور، اور حروفِ لین واؤ اور یاء ساکن ماقبل مفتوح۔ مراتب مد: مد لازم:۔۔ برابر ہے کہ وہ مد لازم کلمی مثقل ہو، جیسے: (ولا الضآلين) یا مد لازم کلمی مخفف ہو جیسے: (ألآن) مد لازم حرفی مثقل ہو جیسے: (الم) یا مد لازم حرفی مخفف ہو جیسے: (يٰس) ان تمام مدود میں وصلاً و وقفاً 6 حرکات مد ہو گی۔ مد واجب متصل:۔۔ مد واجب متصل کی وصلاً وقفاً مقدار 4 سے 5 حرکات ہے اور وقفاً 6 حرکات مد کی جا سکتی ہے۔ جب ہمزہ متطرفہ ہو اور اس پر وقف کر دیا جائے تو اس میں 6،5،4،حرکات مد کی جاتی ہے، جیسے: (السماء) مد جائز عارض وقفي:۔۔ مد جائز عارض وقفی و عارض لین کی مقدار 2 حرکات یا 4 حرکات یا 6 حرکات ہے، جیسے: (المفلحون)، (عباد)، (بمومن)، (شئيء)، (سوء) مد جائز منفصل:۔۔ مد جائز منفصل کی مقدار وصلاً 4 سے 5 حرکات کے برابر ہے۔ جب کہ وقفاً سبب مد سقوط ہمزہ کی وجہ سے مد طبعی پر دو حرکت مد کی جائے گی۔ جیسے: (قوا انفسكم)، (بما انزل) مد جائز بدل:۔۔ مد جائز بدل میں دو حرکت کے برابر مد کی جاتی ہے، جیسے: (بايمان)، (اوتوا)، (الآخرة)
Flag Counter