Maktaba Wahhabi

134 - 121
مراتب غنہ غنه:۔۔ غنہ دو حروف میم اور نون کی صفت لازمہ ہے، یعنی غنہ کی آواز نون اور میم میں لازمی ہے۔ حروفِ غنه:۔۔ (م،ن) مراتب غنه: مشدد: ۔۔۔ برابر ہے کہ وہ تشدید اصل کلمہ کی ہو، جیسے: (محمد)، (حمالة) ، (جنات)، (جهنم) 2۔ یا وہ تشدید بسبب ادغام کامل ہو، برابر ہے کہ ایک کلمہ میں ہو یا دو کلموں میں ہو جیسے: (عم)، (إن نشأ)، (من مال)، (اركب معنا) غنہ کی مقدار دو حرکت ہے۔ 3۔ مدغم بادغام ناقص، جیسے: (من وال)، (من يعمل) اس غنہ کی مقدار بھی دو حرکت ہے۔ 4۔ مخفیات: (الف) اخفاء حقیقی، جیسے: (ريحا صرصرا) (ب) اخفاء شفوی، جیسے: (فاحكم بينهم) (ج) اقلاب، جیسے: (سميع م بصير) اس غنہ کی مقدار بھی دو حرکت ہے۔ 5۔ ساکن مظہر: (الف) اظہار حلقی، جیسے: (عنهم) (ب) اظہار شفوی، جیسے: (وهم فرحون) اس میں اصل غنہ ہو گا۔ 6۔ مطلق متحرک: جیسے: (يُنادون) اس میں بھی اصل غنہ ہو گا۔
Flag Counter