Maktaba Wahhabi

48 - 121
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وخالق الناس بخلق حسن۔)) ’’لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے ملو۔‘‘ امیر المؤمنین سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((یکون فی الرجل عشر خصال تسعۃ منہا أخلاق حسنۃ وواحدۃ سیئۃ، فتغلب السیۃ علی التسع الحسنۃ۔)) ’’آدمی میں دس خصلتیں ہوتی ہیں، جن میں سے نو (9) خلق حسنہ اور ایک خلق سیئہ پر مبنی ہوتی ہے، پھر وہ ایک بری خصلت نو اچھی خصلتوں پر غالب آجاتی ہے۔‘‘ [4]… تعلیم پر صبر ٭ صبر کی تعریف: صبر کہتے ہیں مشکلات کی شکایت کرنے سے رک جانا۔ ٭ معلمہ کے صبر کی انواع: ٭ سب سے پہلے معلمہ اپنے آپ پر صبر کرے، اپنے نفس کو طاعات پر ابھارے اور معاصی اور طالبات پر سختی کرنے سے بچائے۔ ٭ پھر پانی طالبات پر صبر کرے، ان کی جسارتوں اور اخلا سیئہ پر صبرو تحمل سے کام لے۔ ٭ صبر کے ثمرات: صبر کرنے سے امامت وسیادت کا درجہ حاصل ہوتا ہے، جس کی شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے حصول اجر کا یقین ہو۔ معلمہ بن جانے کے بعد اس پر قرآن مجید کی تعلیم دینا فرض عین ہو جاتا ہے، لہٰذا اس پر واجب ہے کہ وہ صبرو تحمل کے مادہ سے مزین ہو، ورنہ وہ بشارت نبوی ((خیرکم من تعلم القران وعلمہ۔)) ’’تم میں سے بہترین ہو ہے جو قرآن مجید پڑھتا ہے پڑھاتا ہے۔‘‘
Flag Counter