Maktaba Wahhabi

50 - 121
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((من حرم الرفق حرم الخصیر۔)) ’’جو نرمی سے محروم ہے وہ خیر سے محروم ہے۔‘‘ ٭ نرمی کی علامات: ٭ غلطی کرنے والی طالبہ سے درگذر کرنا، اور ہر غلطی پر سزا نہ دینا۔ ٭ کسی بھی طالبہ کا مذاق واستہزاء نہ اڑانا۔ ٭ غلطی کے علاج میں تحمل وبردباری سے کام لینا۔ ٭ اپنی طالبات کے ساتھ اپنی حقیقی اولاد کا سا طرز عمل اختیار کرنا۔ ٭ غلطی کی اصلاح کرتے وقت آواز بلند نہ کرنا اور اس کی تشہیر نہ کرنا۔ ٭ حفظ اور دیگر معاملات میں ذہین وغبی طالبات کی ذہنی سطح کا لحاظ رکھنا۔ [6]… تواضع: علماء کرام، حضرات انبیاء کرام کے وارث ہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((لا یدخل الجنۃ من کان فی قلبہ مثقال ذرۃ من کبر۔)) ’’جس شخص کے دل میں برائے کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوتا، وہ جنت میں نہیں داخل ہوگا۔‘‘ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((تواضعوا لمن تعلم منہ ولمن علمتموہ، ولا تکونوا جبابرۃ العلماء فلا یقوم جہلکم بعلمکم۔)) ’’تم اپنے معلمین اور متعلمین کے سامنے تواضع اختیار کیا کرو، اور جابر وظالم علماء نہ بنو، پس تمہاری جہالت تمہارے علم کے ساتھ کھڑی نہیں ہونی چاہیے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إن اللّٰہ قد أوحی إلِیَّ أن تواضعوا حتی لا یفخر أحد علیٰ
Flag Counter