Maktaba Wahhabi

66 - 121
٭ طالبات کا باہمی طور پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا، میں نے اپنی طالبات کا مشاہدہ کیا ہے کہ جب کوئی طالبہ ایک سپارہ حفظ کر لیتی ہے تو وہ اپنی سہیلیوں کو مشروبات ومٹھائی پیش کرتی ہے۔ جس سے ان سب کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔ ٭ ارتقاء کے جدید اسالیب: ٭ علوم قرآن کی ترویج واشاعت کے لیے ایک ٹی وی چینل قائم کیا جائے، اور اس میں حفظ وتجوید القرآن کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ٭ قرآن مجید سے متعلق ویب سائٹ قائم کی جائے۔ جس پر علوم قرآن سے متعلق ماہر علماء کرام کے دروس، لیکچرز اور محاضرات نشر کیے جائیں۔ اور ان پروگرامز میں نوجوان طلاب کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جائے۔ ٭ حلقات تحفیظ القرآن زیادہ سے زیادہ قائم کیے جائیں۔ ٭ حسب امکان پر حلقہ کو ایک کمپیوٹر مہیا کیا جائے اور طلباء کو تدریس قرآن پر مشتمل سی ڈیز وغیرہ سنائی ودکھائی جائیں۔ ٭ ہر حلقہ کو ایک آواز ریکارڈر فراہم کیا جائے، جس سے وہ اپنے تلفظ کی درستگی کر سکیں۔ ٭ بجلی چلی جانے کی صورت میں حلقہ میں ہوا اور روشنی کا معقول انتظام ہونا چاہیے۔ ٭ حلقہ کی قاعدہ ماہانہ رپورٹ تیار کی جائے۔ ٭ طلباء کے ساتھ معاملہ کرتے وقت تربیتی اسلوب کی پیروی کی جائے۔ مثلاً غیر حاضر رہنے والے طالب علم کو کہا جائے۔ کل آپ خیریت سے تو تھے؟ یا کہا جائے، ’’ہم آپ کی آواز سننے سے محروم رہے۔‘‘ وغیرہ وغیرہ ٭…٭…٭
Flag Counter