Maktaba Wahhabi

70 - 121
پروگرامز اور نشاطات میں کھپایا جائے۔ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیّدنا ابن عباس کو اصحاب بدر کی مجلس شوریٰ میں اپنے ساتھ بٹھاتے تھے۔ ٭ بعض طلباء میں اجتماعی تعلقات قائم کرنے، روابط رکھنے اور اچھی گفتگو کر لینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس صلاحیت کو فنڈ جمع کرنے کے میدان میں کھپایا جائے۔ ٭ بعض طلباء میں خطابت کے جوہر نمایا ہوتے ہیں، اس صلاحیت کو مساجد میں خطابت اور دروس میں کھپایا جائے۔ [2]… ان کے ذریعے دیگر طلباء کو حلقہ میں لانے کا کام لیا جائے، برابر ہے کہ یہ حلقہ کے طلباء پر محنت کریں یا محلے کے طلباء کو لے کر آئیں۔ ٭ طلباء کی حوصلہ افزائی کے طرق: [1]… بطور نمونہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخضیت سے ربط۔ [2]… مدح، منافست اور مشکلات کا حل۔ [3]… رجحانات کا جواب اور میلانات کی تحقیق۔ [4]… اس کی طرف پختہ نظر سے دیکھنا۔ [5]… طالب علم میں خود اعتمادی پیدا کرنا۔ [6]… وقار سنجیدگی۔ [7]… خوشی ومسرت [8]… قصے سنانا [9]… اسے کھیل کود کی اجازت دینا۔ [10]… وقتاً فوقتاً امتحان لینا۔ [11]… علم میں نداکرہ [12]… اعتدال پر رہنا اور ملامت سے دور رہنا۔
Flag Counter