Maktaba Wahhabi

74 - 121
[2]… رجسٹر حاضری، جس سے کلاس کے داخلی امور انجام دیے جائیں مثلاً تمہید، عرض، تطبیق، تقسیم اور تقدیم وغیرہ۔ (ان اصطلاحات کی تعریف آتے آ رہی ہے) [3]… عملی امور، یعنی کلاس کے داخلی اہداف کی تحقیق اور حب امکان دقت واتقان کے ساتھ محدود وقت کی رعایت رکھنا۔ ٭ تخطیط کی تعریف: تخطیط سے مراد وہ تصور ہے جو تمام تعلیمی عناصر اور ان کے درمیان مضبوط تعلقات کو شامل ہے۔ اور متعین وقت میں مذکورہ اہداف (معرفی، مہاری اور وجدانی) کے تحقق کے لیے منظم منصوبہ بندی پر مشتمل ہے۔ ٭ تعلیمی عمل کے ارکان: [1]… معلم [2]… متعلّم [3]… منہج (کتاب اللہ) [4]… تعلیمی عمل کی کامیابی کے لیے وقت۔ اس لیے معلمہ پر واجب ہے کہ وہ سال کے شروع ہی میں تعلیمی عمل کو پورے سال پر تقسیم کر دے۔ پھر اسے مہینوں، ہفتوں حتیٰ کہ دنوں اور پریڈوں میں بھی تقسیم کرے۔ اور اس تقسیم کے عمل میں مدارس تحفیظ القرآن اور مدارس صاحبہ کے فرق کو ملحوظ رکھے۔ اور یہ فرق درج ذیل امور میں ہوگا۔ [1]… یہاں پر امر میں منہج فقط کتاب اللہ ہے۔ [2]… مدارس تحفیظ القرآن میں پریڈ کا وقت مدارس صاحبہ سے مختلف ہوتا ہے۔ [3]… عمر اور تعلیم کے اعتبار سے طالبات کی ذہنی سطح مختلف ہوتی ہے۔ ٭ تخطیط کے فوائد واہمیت: [1]… تخطیط طلاب کو تعلیم پر متوجہ کرتی ہے، اور انہیں سوء فہم اور تشویش کے نقصانا
Flag Counter