Maktaba Wahhabi

78 - 121
٭ اور عرض درج ذیل تعلیمی طرق کے استعمال سے مناسب ہوتا ہے۔ الطریقۃ الإلقائیۃ الطریقۃ الإستجوابیۃ الطریقۃ الإستنتاجیۃ الطریقۃ المشترکہ ٭ کامیاب تعلیمی عملی طریقہ کی شروط: [1]… وہ تعلیمی طرق یعنی درس کا مادہ اور موضوع سے موافق ہو، کیونکہ ہر مادے کا اپنا ایک طریقہ ہے۔ [2]… اس کے اہداف اپنی تمام انواع (معرفی، مہاری اور وجدانی) کے ساتھ واضح ہوں۔ [3]… معلمہ اور طالبہ دونوں ہی اس کو پریڈ کے متعین وقت میں انجام دینے پر قادر ہوں۔ [4]… معلمہ، طالبہ کی زمانی وفعلی عمر کی رعایت رکھے تاکہ وہ بھی تعلیمی عمل میں شریک ہو سکے۔ [5]… وہ طریقہ طالبات کی نشاط اور مشارکت کا ذریعہ ہو۔ اس طریقے سے طالبات کی صلاحیتیں اور مہارتیں نکھر کر سامنے آ جاتی ہیں۔ ٭ دفتر المعلّمۃ کی تعریف: یہ دراصل معلمہ کی محنتوں کوششوں اور صلاحیتوں کی سچی تصویر ہوتی ہے جو اس نے کلاس میں روزانہ پورا سال انجام دی ہوتی ہیں۔ ٭ حاضری رجسٹر کی تقسیم: [1]… ہر مادہ کے دروس کی تعداد (تجوید، تلاوت) [2]… پورے سال کے دروس کی تقسیم اور اس مادہ کے عمومی اہداف کی کتاب۔
Flag Counter