Maktaba Wahhabi

83 - 121
آپ سب کیسی ہیں؟… آج کون غیر حاضر ہے؟… کیا آپ نے نماز عصر پڑھ لی ہے؟… بسم اللّٰہ والحمدللّٰہ والصلاۃ والسلام علی سیّدنا محمد المبعوث رحمۃ اللعالمین وبعد… ہم نے گذشتہ درس میں سورۃ البینہ پڑھی تھی، جس میں مومنوں اور کافروں کے انجام کا ذکر کیا گیا تھا۔ ہمارا آج کا درس (سبق) سورۃ القدر ہی جو تمام مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ} (القدر: 3) ’’لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘ پھر لیلۃ القدر کی فضیلت اور نزول قرآن کی عظمت کو بیان کیا جائے۔ حکمۃ الیوم: ’’لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘ {اِِنَّآ اَنزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِo وَمَا اَدْرٰکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِo لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍo تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَالرُّوْحُ فِیْہَا بِاِِذْنِ رَبِّہِمْ مِّنْ کُلِّ اَمْرٍo سَلَامٌ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ} مرحلۃ العرض: [1]… معلمہ بلیک بورڈ پر لکھی آیات سے قرأت کرے، ان کے اجمالی معنی کی تشریح اور مشکل الفاظ کے معانی بتائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سورۃ میں موجود احکام تجوید اور علامات تجویدیہ کی شرح کرے۔ [2]… معلمہ تمام طالبات کو ایک ایک آیت کر کے اکٹھا پڑھائے اور طالبات اس کے
Flag Counter