Maktaba Wahhabi

86 - 121
تمہید: اسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! آپ سب کیسی ہیں؟… آج تو کون غیر حاضر ہے؟… کیا تم نے غیر حاضر ہونے والیوں سے کل کچھ پوچھا تھا؟… بسم اللّٰہ، والحمدللّٰہ والصلاۃ والسلام علی سیّدنا محمد المبعوث رحمۃ اللعالمین وبعد! گذشتہ سبق میں ہم نے حروف قلقلہ اور مراتب قلقلہ پڑھے تھے، اس طرح حروف استعلاء ((خص، ضغط، قظ)) پر کچھ نظر ڈالی تھی۔ آج ہم مراتب تفخیم کو دیکھیں گے تاکہ حروف استعلاء کی تفخیم کی عملی مشق بھی ہو جائے۔ حکمۃ الیوم: زندگی بھر کی ریاضت کا لہو لگتا ہے اتنا آسان نہیں قاریٔ قرآن ہونا درس کے عناصر: تفخیم کی تعریف:… تفخیم سے مراد یہ ہے کہ حرف کی ادائیگی کرتے وقت آواز کو سخت اور موٹا کر دینا بایں طور پر کہ اس حرف کی ادائیگی سے منہ بھر جائے۔ حرف تفخیم: ((خص، ضغط، قظ)) مراتب تفخیم: پہلا مرتبہ: حرف استعلاء مفتوح ما بعد الف جیسے طاب، غَافِر، قَاہِر دوسرا مرتبہ: حرف استعلاء مفتوح بدون الف جیسے ضَرب، غَفر، خَسر تیسرا مرتبہ: حرف استعلاء مفہوم جیسے صُرفت، القُبور
Flag Counter