Maktaba Wahhabi

90 - 121
مناسب وضاحتی وسائل مناسب وضاحتی وسائل کا استعمال تعلیمی عمل کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔ وضاحتی وسائل کی اہمیت: ٭ ان سائل کے استعمال سے مکمل اہداف کے حصول میں آسانی ہو جاتی ہے۔ ٭ تھوڑی محنت سے زیادہ اہداف حاصل ہو جاتے ہیں۔ ٭ اہداف کا حصول جلدی ممکن ہو جاتا ہے۔ وضاحتی وسائل کی انواع: [1]… معلمہ کی مشقی تلاوت: (یہ براہ راست سب سے پہلا مرحلہ ہے)۔ [2]… کیسٹ سے کسی مجود قاری کی مشقی تلاوت: (یہ بالواسطہ وسیلہ ہے)۔ [3]… احکام کی وضاحت کے لیے مختلف رنگوں کے ذریعے بلیک بورڈ کا استعمال۔ [4]… تحقق مشافہت کے لیے ویڈیو اور ٹیلی ویژن کی تصاویر سے استفادہ۔ [5]… خاکوں کا استعمال: احکام کی وضاحت کے لیے مختلف خاکے بنا کر طالبات قلقلہ اور مراتب غنہ وغیرہ کے خاکے، احکام کو سمجھنے کا یہ ایک آسان ترین ذریعہ ہے۔ تلاوت کے مراحل: [1]… معلمہ مضمون درس کی آیات کے تلاوت کرے۔ [2]… ان آیات ک اجمالی معنی کی وضاحت کرے۔ [3]… مصحف میں لگی علامات وقف کی طرف اشارہ کرے۔ [4]… پوری کلاس کو اکٹھی اور گروپس میں تلاوت کروائے، پھر فرداً فرداً ایک ایک کو
Flag Counter