Maktaba Wahhabi

166 - 241
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآنِ مجید کی ایک آیت ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ﴾ ’’بھلا (یہ برابر ہوسکتا ہے اس کے) جو ہمیشہ عبادت کرتا ہے، رات کی گھڑیوں میں ، سجدہ کرتے اور قیام کرتے۔ وہ ڈر رکھتا ہے آخرت کا اور امید کرتا ہے اپنے رب کی رحمت کی؟ تو کہہ دے کیا برابر ہوسکتے ہیں وہ لوگ جو علم رکھتے ہیں اور وہ لوگ جو علم نہیں رکھتے؟ نصیحت پاتے ہیں بس عقل والے ہی۔‘‘[1] آیت کے متعلق مفسرین کے اقوال: چند مفسرین جن میں بغوی، قرطبی، سیوطی اور واحدی جیسے ممتاز ائمہ شامل ہیں، انھوں نے اپنی اپنی کتب تفسیر میں لکھا ہے کہ یہ آیت حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی۔[2]
Flag Counter