Maktaba Wahhabi

168 - 241
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ان اہل ایمان میں شامل تھے جو پہلے پہل اسلام لائے تھے۔ ایسے باکمال صحابۂ کرام کو قرآن نے سابقون اولون کا لقب دیا ہے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں رقیہ وکلثوم رضی اللہ عنہما کے شوہر نامدار۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا سے ان کے بیٹا ہوا جس کا نام تھا عبداللہ۔ اسی سے ان کی کنیت ابوعبداللہ ہوئی۔ عبداللہ چھ برس کا تھا کہ ایک روز مرغے نے اس کی آنکھ میں ٹھونگ مار دی۔ وہ سخت بیمار پڑا اور اس زخم کی تاب نہ لا کر وفات پاگیا۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا نے وفات پائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ عنہا ان سے بیاہ دی۔ وہ بھی وفات پا گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیسری بیٹی ہوتی تو اسے بھی عثمان ہی سے بیاہ دیتا۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بڑے حیا دار آدمی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا کہ سب سے سچے حیا دار عثمان ہیں۔،[1] ایک اور موقع پر فرمایا کہ میری امت میں سب سے زیادہ حیا دار عثمان ہیں۔[2] اسی سلسلے کی ایک اور روایت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمائی۔ انھوں
Flag Counter