Maktaba Wahhabi

19 - 241
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی ایک آیت فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ ’’حتی کہ جب وہ پہنچا اپنی جوانی (کی قوتوں) کو اور پہنچا چالیس برس کو، عرض کیا اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ شکر کروں تیری نعمت کا جو تونے انعام کی مجھ پر اور میرے والدین پر اور (اس کی بھی توفیق دے کہ) عمل کروں نیک جس سے تو راضی ہو اور اصلاح کر میرے لیے میری ذریت کی۔ بلاشبہ میں نے توبہ کی تیری طرف اور بلاشبہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔‘‘ [1] بعض مفسرینِ قرآن جن میں امام بغوی، امام سیوطی اور امام واحدی رحمہم اللہ شامل ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی۔[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہم پر جس کسی کا بھی احسان تھا، اسے ہم نے چکا دیا، سوائے ابوبکر کے۔
Flag Counter