Maktaba Wahhabi

71 - 241
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی آیات ارشادِ ربانی ہے: ﴿ قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ، مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ﴾ ’’کہہ دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے کہ معاف کریں ان لوگوں کو جو امید نہیں رکھتے اللہ کے دنوں کی تاکہ وہ سزا دے ایک قوم کو اس کی جو وہ کسب کماتے تھے۔ جس نے عمل کیا صالح تو اپنے واسطے اور جس نے برائی کی تو اپنے حق میں، پھر تم اپنے رب ہی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔‘‘ [1] اِن آیات کے متعلق مفسرین کے اقوال: بعض اہلِ تفسیر جن میں قرطبی، بغوی، طبری اور واحدی جیسے ائمۂ تفسیر شامل ہیں، انھوں نے اپنی اپنی تفاسیر میں لکھا ہے کہ یہ آیات حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھیں۔[2]
Flag Counter