Maktaba Wahhabi

146 - 265
نزول آیات کے اسباب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ﴿ قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللّٰهِ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ، وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ ، وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ﴾ اہل مکہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں، وہ کہتے تھے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گمان ہے کہ جن لوگوں نے بتوں کی عبادت کی اور ناحق قتل کیا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ اب ہم ہجرت کس لیے کریں اور کس لیے اسلام قبول کریں حالانکہ ہم نے اللہ کے علاوہ باطل معبودوں کی عبادت کی ہے اور ہم نے ناحق قتل کیے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ آیت حضرت عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ ، ولید بن ولید رضی اللہ عنہ اور کچھ دوسرے مسلمانوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ یہ لوگ مسلمان ہوچکے تھے، پھر ان کی آزمائش ہوئی، انھیں عذاب سے دوچار کیا گیا اور فتنے میں مبتلا کیا گیا۔ ہم کہا کرتے تھے: اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے کبھی کوئی فرض یا نفل
Flag Counter