Maktaba Wahhabi

174 - 265
تتمہ ایک عقلمند اور سمجھدار آدمی کے دل میں خیال آسکتا ہے کہ جس طرح پہلے زمانے میں اسلام غالب ہوتا تھا اور اسے فتح و کامیابی حاصل ہوتی تھی آج ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ اور ایسا کیوں ہے کہ اسلام کے پیروکار اسی طرح دنیا کی قیادت و سیادت نہیں کررہے جس طرح کے ان کے آباؤ اجداد نے ظہور اسلام کے وقت کی تھی؟ کیا اسلام کے مفاہیم بدل چکے ہیں اوراب ان پر عمل کرنا ناممکن ہے؟ یا اسلام کے ارکان کم ہوگئے؟ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ان اسباب میں سے کوئی سبب لاحق نہیں ہوا۔ ہمارے پاس جو کتاب الٰہی موجود ہے یہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی تھی۔ اگر یہ بات ہے تو پھر مسلمانوں کی کمزوری کا کیا سبب ہے، وہ امت کی قیادت و سیادت کیوں نہیں کررہے، ان کے پاس ایک مرکز کیوں نہیں ہے؟ ہم ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں گے: اسلامی تحریکوں کا تجزیہ نگار بآسانی اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ مسلمان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو
Flag Counter