Maktaba Wahhabi

204 - 265
ضمیمہ انسان کو اپنی مختصر زندگی میں بے شمار واجبات اور فرائض سرانجام دینے ہوتے ہیں۔ ان واجبات میں سے امانت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ امانتوں میں سب سے بڑی امانت جسے امانت کبریٰ کہہ سکتے ہیں، جس کے ساتھ انسانی فطرت وابستہ ہے اور جسے اٹھانے سے آسمانوں، زمین اور پہاڑوں نے انکار کر دیا تھا اور ڈر گئے تھے لیکن انسان نے وہ ذمہ داری قبول کرلی۔ وہ (امانت) ہدایت، معرفت اور مکمل قصد و ارادہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی امانت ہے۔ وہ تمام امانتیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے ادا کرنے کا حکم دیا ہے سب کی سب اسی امانت کبرٰی کے ضمن میں آتی ہیں۔ دین کی گواہی دینا بھی ایک امانت ہے۔ ایک مسلمان سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کی سیرت و کردار اسلام کی گواہی دے۔ تاکہ لوگ اس کے اندرایمان کی اصلی صورت دیکھیں اور دیکھ کر کہنے پر مجبور ہوجائیں: ’’یہ دین کتنا اچھا، خوب اور پاکیزہ ہے!‘‘ سچی گواہی دے اور جھوٹ کبھی نہ بولے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
Flag Counter