Maktaba Wahhabi

209 - 265
ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ عرب کے مشہور شہسوار، دانا اور گھاگ سرداروں اور جنگی معلومات سے بھرپور فوج کے زبردست سپہ سالار تھے۔ عرب کے ان لیڈروں میں سے ایک تھے جو معاملات کی تہ تک پہنچ کر پختہ رائے قائم کرنے والے اور اہم سیاسی مسائل کے بارے میں آگاہی دینے والے تھے۔ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے دن اس وقت مسلمان ہوئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار مجاہدوں کا بڑا لشکر لے کر کفر کے گڑھ مکہ پہنچے، مکہ کے مسلمانوں پر زمین ہر طرف سے تنگ کر دی گئی تھی۔ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کا والد عقبہ بن أبی معیط بھی ان لوگوں میں سے ایک تھا جو دعوت دین میں رکاوٹ ڈالنے اور مسلمانوں کو اذیت پہنچانے والے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زبان اور اپنے کردار کے ذریعے اذیت پہنچانے والے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے جب اس کی ڈھیلی رسی کھینچی تو یوں ہوا کہ عقبہ بن ابی معیط غزوۂ بدر میں قید ہو گیا۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم صادر فرمایا تا کہ یہ بھی انھی لوگوں کے ساتھ واصل جہنم ہو جائے جن کے ساتھ مل کر یہ سازشیں کرتا، اذیت پہنچاتا،
Flag Counter