Maktaba Wahhabi

217 - 265
آیت کا سبب نزول امام ابو الحسن علی بن احمد الواحدی فرماتے ہیں کہ یہ آیت ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بنو مصطلق سے صدقات وصول کرنے بھیجا تھا۔ ان کے اور بنو مصطلق کے مابین زمانۂ جاہلیت میں دشمنی تھی۔ جب بنو مصطلق والوں نے ان کا نام سنا تو وہ سب اکٹھے ہو کر ان کی تعظیم کے لیے نکلے۔ انھیں گمان گزرا کہ وہ انھیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ گئے۔ اور بتایا کہ بنو مصطلق زکاۃ نہیں دیتے اور انھوں نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ بھی کر لیا ہے۔ یہ بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت غصہ آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جنگ کا ارادہ فرمایا۔ جب بنو مصطلق کو پتہ چلا تو وہ مدینہ آئے اور بولے: ’’ہم نے آپ کے نمائندے کے آنے کے بارے میں سنا ہے۔ ہم اس کے استقبال اور تکریم کے لیے نکلے تو سنا کہ وہ راستے ہی سے پلٹ گئے، ہمیں ڈر لگا کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی خط انھیں واپسی کا ملا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر ناراض ہیں۔ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضی سے پناہ چاہتے ہیں۔‘‘ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں:
Flag Counter