Maktaba Wahhabi

219 - 265
اسباق و فوائد مذہبِ اسلام کے تناظر میں حکومت کرنے والا اپنی رعایا کے حقوق کا ذمہ دار اور ان کا خادم ہوتا ہے۔ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ شریعت کا نفاذ کرے۔ امن عامہ مستحکم کرے، چوروں اور لیٹروں سے اسلامی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت کرے۔ خوراک کا بندوبست کرے، قحط سے بچائے۔ رعایا کو پُر سکون رہائش مہیا کرے تا کہ وہ غریب الوطنی کا شکار نہ ہوں، چادر اور چار دیواری کی حفاظت کا بھرپور اہتمام کرے تا کہ کوئی جاسوس یا چور اُچکا چار دیواری کو پھلانگ نہ سکے۔ حاکم وقت اسلام کی رو سے اپنی رعیت کا امام ہوتا ہے، وہ رمضان کے روزے رکھتا ہے، معاشرے میں اس مہینے کی حرمت کا خیال رکھتا ہے، خود زکاۃ ادا کرتا ہے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیتا ہے۔ اسلام میں حاکم کی یہی ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اس کے علاوہ اس کا عوام کے مقابلے میں کوئی اضافی حق نہیں ہوتا۔ وہ ایسا فرد ہوتا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کا ذمہ دار ہوتا ہے، اور اس پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے۔ حکومت کی امانت کے بوجھ اور ذمہ داری کے تحت حاکم پر لازم آتا ہے کہ شریعت
Flag Counter