Maktaba Wahhabi

243 - 265
ذیلی فائدے قبل از اسلام عرب ایک جنگجو قوم تھی۔ تاریخ کا جائزہ لینے والا خوب جانتا ہے کہ عرب کی تاریخ لڑائیوں اور مسلسل جنگوں سے پُر ہے۔ اسی و جہ سے جب وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتے تو انھیں جنگی تربیت دیتے۔ وہ انھیں بچپن ہی سے جنگی آلات کے استعمال کا عادی بناتے، انھیں گھڑ سواری کی تربیت دیتے حتی کہ جب وہ ان فنون میں نام کما لیتے اور لڑائی کے لیے بلایا جاتا تو بلا تفریق بڑے چھوٹے سب اس میں شریک ہوتے اور کوئی بھی پیچھے نہ رہتا۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا کہ جب کوئی معرکہ ختم ہوتا تو کچھ مخصوص قبائل کے ان تمام مردوں کو قتل کر دیا جاتا تھا جو اسلحہ اٹھانے کے قابل ہوتے تھے۔ جب اسلام آیا تو جزیرۃ العرب کے بہادروں کو ایک طاقتور لشکر میں بدلنے کی شدید ضرورت محسوس ہوئی۔ ایک ایسے طاقتور لشکر میں جو توحید کا علم اٹھائے ہوئے ہو اور اسلام کے پرچم کو دنیا میں لہرانے کے عزم سے سرشار ہو۔ تا کہ ساری انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ایمان کی روشنی سے روشناس کرایا جائے اور انسانوں کی غلامی سے نکال کر وحدہ لاشریک اللہ کی غلامی میں لایا جائے۔
Flag Counter