Maktaba Wahhabi

250 - 265
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی ہیں۔ عظیم مجاہد ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک جہاد فی سبیل اللہ جاری رکھا۔ ایسے مومن کہ ایمان دل کی گہرائیوں تک سرایت کرچکا تھا جس سے ان کی زندگی ایک تابناک ستارے کی طرح روشن ہوچکی تھی، اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر ہمیشہ راضی تھے، سرور و اطمینان ان کے چہرے سے ٹپکتا تھا۔ ان کے دل تک معرفت اسلام کس طرح پہنچی؟ کس نے انھیں اسلام کی دعوت دی اور معالم ایمان سے روشناس کیا اور یہ سب کب ہوا؟ اس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے۔ البتہ مسلمانوں کے خطرناک حالات میں سے ایک موقع پر ان کا کردار تاریخ میں مذکور ہے اور وہ ہے بیعت رضوان کا موقع۔ بیعت رضوان کے موقع پر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر موت کی بیعت کی، روح و جا ن قربان کرنے کی بیعت کی، انھوں نے اپنی روحیں، اپنی جانیں اور مال اللہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیے اور اس معاوضے اور قیمت
Flag Counter