Maktaba Wahhabi

266 - 265
ضمیمہ اسلام میں خاندان اور کنبہ ہی وہ فطری مقام ہے جہاں پر بچوں کی جسمانی، عقلی اور روحانی پرورش و افزائش ہوتی ہے۔ تمام جانداروں سے بڑھ کر انسانی بچے کا عہدطفولیت لمبا ہوتا ہے کیونکہ عہد طفولیت ہی وہ مرحلہ ہے جس کے اندر ہر زندگی پانے والے کے مطلوب کردار کی تدریب اور تیاری ہوتی ہے۔ چونکہ انسان کا وظیفہ اور کردار تمام جانداروں سے زیادہ اہم ہے، اس لیے تمام دوسرے جانداروں کے مقابلے میں اس کے بچپن کا عرصہ زیادہ لمبا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے فرائض اور واجبات کے لیے خوب تیاری کرلے۔ اسی لیے دوسرے حیوانوں کے مقابلے میں انسانی بچے کو اپنے والدین کی شفقت و دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ عملی تجربات سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ خاندان اور والدین سے بڑھ کر کوئی بھی کسی بچے کی کما حقہ تربیت نہیں کرسکتا بلکہ دوسروں کی سرپرستی میں بے شمار مفسدات اور نقصانات کا امکان ہوتاہے۔ اگر اس کی اتنی اہمیت ہے تو کیا اسلام نے اس کا اہتمام کیا ہے؟
Flag Counter