Maktaba Wahhabi

45 - 265
ضمیمہ کتاب اللہ کو پڑھنا اور اسے سمجھنے کی کوشش کرنا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس نعمت کی قدر انھی کو ہے جو اس کا ذائقہ چکھتے ہیں۔ یہی وہ نعمت ہے جس سے عمر میں اضافہ اور برکت ہوتی ہے اور یہی انسان کا تزکیہ کرتی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ انھی شخصیات میں سے ایک ہیں جنھوں نے مدرسۃ القرآن سے تعلیم پائی اور اس کے پاک صاف و جاری چشموں سے اپنی پیاس بجھائی اور اسے حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا منہج بنایا، چنانچہ انھوں نے اس کی مدد سے دنیا کو مہذب بنایا اور انسان کے لیے جو بات فائدہ مند تھی، دنیوی اور اخروی لحاظ سے، اسے اپنایا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے اور مومنین کی اس جماعت کے بارے میں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر لبیک کہا، فرماتے ہیں: ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دس آیات سیکھتے اور جب تک ہم ان آیات پر اللہ کے حکم کے مطابق عمل نہ کر لیتے اس وقت تک اگلی آیات نہ سیکھتے۔‘‘ گویا درس قرآن کوئی ایسی چیز نہیں جسے یاد نہ کیا جاسکے یا جسے سمجھنا مشکل ہو۔ یہ
Flag Counter