Maktaba Wahhabi

81 - 265
عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ والد کانام مظعون بن حبیب جمحی تھا۔ تاریخ ان کے بارے میں خاموش ہے۔ زوجہ محترمہ کا نام خولہ بنت حکیم تھا اور یہ وہی خاتون ہیں جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا تھا: ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں محسوس کر رہی ہوں کہ آپ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں! وہ میرے بچوں کی ماں تھی اور گھر کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون تھی۔ ‘‘ وہ کہنے لگیں: ’’میں آپ کے لیے کسی سے رشتے کی بات کروں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیوں نہیں! ویسے تم عورتیں اس معاملے میں بہت نرم دل ہو۔‘‘ چنانچہ انھوں نے سودہ بنت زمعہ اور عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہم کا ان کے گھر والوں سے رشتہ مانگا۔[1] بھائیوں میں عبداللہ اور قدامہ کے نام آتے ہیں۔ جو سابقین اولین میں شامل ہیں، دونوں ہجرتوں (ہجرت حبشہ و ہجرت مدینہ) کا اعزاز انھیں حاصل ہے اور اللہ کے راستے میں جہاد بھی کرتے رہے۔
Flag Counter