Maktaba Wahhabi

116 - 222
آیات کی شان نزول حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کا روزہ ہوتا اور افطاری کا وقت ہو جاتا مگر وہ سویا رہ جاتا اور اگر وہ سویا رہ جاتا تو اس کا اگلے دن کا روزہ شروع ہوجاتا۔ اب وہ اٹھ کر رات کا کھانا کھاسکتا تھا نہ سحری کرسکتا تھا حتی کہ اگلے دن شام کو افطاری کرتا۔ حضرت قیس بن صرمہ انصاری رضی اللہ عنہ [1]بھی ایک دن روزے سے تھے۔ افطار کے وقت گھر تشریف لائے اور بیوی سے کھانا طلب کیا۔ بیوی نے نفی میں جواب دیا لیکن ساتھ ہی کہا: میں آپ کے لیے کھانا تلاش کرکے لاتی ہوں۔ قیس بن صرمہ رضی اللہ عنہ دن بھر کام کرتے رہے تھے جس کی بنا پر جلدہی ان کی آنکھ لگ گئی۔ بیوی واپس آئی اور شوہر کو سوتا دیکھ کر انتہائی افسوس کرنے لگی۔ اگلے دن دوپہر ہی کو قیس بن صرمہ رضی اللہ عنہ بھوک سے نڈھال ہوکر گرگئے اور بے ہوش ہوگئے۔ اس واقعے کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿ أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ ....﴾ ’’تمھارے لیے روزے کی رات کو اپنی عورتوں کے ساتھ صحبت کرنا حلال (جائز) کر دیا گیا ہے…۔‘‘ [2]
Flag Counter