Maktaba Wahhabi

131 - 222
سیدنا ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ ہلال بن اُمیہ رضی اللہ عنہ کون تھے؟ ان کا بچپن اورجوانی کیسے گزری؟ یہ کلمۂ توحید کا اقرار اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کرکے کب اسلام میں داخل ہوئے؟ تاریخ میں ان کے یہ حالات محفوظ نہیں، البتہ اتنا ضرور ہے کہ مسلمانوں کی فوج کے ایک سپاہی تھے جو اللہ کے دین میں داخل ہوچکے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دو جگہ آیات اتاری ہیں۔ ایک وہ موقع جب یہ غزوۂ تبوک سے پیچھے رہ گئے اور اس میں شریک نہ ہوسکے تھے۔ دوسرا وہ موقع جب انھوں نے اپنی بیوی پر شریک بن سحمان کے ساتھ تہمت لگائی تھی۔ ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ غزوۂ تبوک سے کیوں پیچھے رہ گئے تھے اور وہ کون سے اسباب تھے جن کی بنا پر یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ جاسکے؟ ان سوالوں کے جوابات سے پہلے ہم غزوۂ تبوک کے بعض پہلوؤں پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں جن کی مدد سے مذکورہ سوالوں کے جوابات بآسانی مل جائیں گے۔
Flag Counter