Maktaba Wahhabi

173 - 222
آیات کی شان نزول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ حَلَفَ عَلٰی یَمِینٍ وَّ ہُوَ فِیہَا فَاجِرٌ لِّیَقْتَطِعَ بِہَا مَالَ امْرِیٍٔ مُسْلِمٍ، لَقِيَ اللّٰہَ وَ ہُوَ عَلَیْہِ غَضْبَانُ)) ’’جس نے کوئی قسم اٹھائی، جبکہ وہ اس میں جھوٹا تھا، تاکہ اس قسم کے ذریعے سے مسلمان آدمی کا مال ہڑپ کرلے تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔‘‘ [1] سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! آیت: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا....﴾ (آل عمران 77:3) میرے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ دراصل میری اور ایک یہودی کی زمین اکٹھی تھی۔ اس نے میری زمین پر قبضہ کرلیا اور میرے سپرد کرنے سے انکاری ہوگیا۔ میں اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ((أَلَکَ بَیِّنَۃٌ؟)) ’’تمھارے پاس کوئی دلیل ہے؟‘‘ میں نے عرض کی: نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودی سے پوچھا:((أَتَحْلِفُ؟)) ’’کیا تو قسم اٹھائے گا؟‘‘ میں جھٹ سے بول پڑا: اللہ کے رسول! وہ (جھوٹی) قسم اٹھاکر
Flag Counter