Maktaba Wahhabi

210 - 222
آیات کے بارے میں علماء کے اقوال بعض اصحاب تفسیر اور سیرت نگاروں نے کہا ہے کہ یہ آیات سیدنا مرثد بن ابی مرثد غنوی رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔اس کے لیے دیکھیے: جامع الترمذي، حدیث: 3167۔ سنن أبي داود، حدیث: 2051۔ سنن النسائي، حدیث: 3230۔ مرثد بن ابی مرثد کون تھے؟ ان کے متعلق جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے، بہادر اور جان نثار صحابی کے حالات پڑھ کر اپنے دلوں کو منور کیجیے۔ سیدنا مرثد رضی اللہ عنہ کا شمار اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور اور جلیل القدر صحابہ میں ہوتا ہے۔ ان کے والد ابومرثد رضی اللہ عنہ بھی صحابی ہیں۔ مکہ میں حرم کے قریب ہی رہتے ہوئے پرورش پائی۔ بہت سارے حجاج، جو کعبے کی زیارت کے لیے آتے تھے، ان سے ملتے رہتے تھے۔ اس بنا پر دنیا کے مختلف قبائل و افراد سے متعارف ہوچکے تھے۔ ان کے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے۔ اس وجہ
Flag Counter