Maktaba Wahhabi

79 - 222
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ زید بن ارقم بن زید بن قیس انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کا شمار انصار کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے مہاجر بھائیوں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر اپنا قیمتی مال اور جانیں نچھاور کردیں۔ زید رضی اللہ عنہ یتیم تھے۔ اور عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے زیر سایہ انھی کے ہاں پرورش پارہے تھے۔ یہ عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ وہی ہیں جنھوں نے عمرۃ القضاء کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی مہار تھام رکھی تھی اور یہ شعر پڑھ رہے تھے ؎ خَلُّوا بَنِي الْکُفَّارِ عَنْ سَبِیلِہِ خَلُّوا فَإِنَّ الْخَیْرَ مَعَ رَسُولِہِ قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ فِي تَنْزِیلِہِ ضَرْبًا یَزِیلُ الْہَامَ عَنْ مَقِیلِہِ وَ یُذْہِلُ الْخَلِیلَ عَنْ خَلِیلِہِ ’’اے گروہ کفار! آج نبی کا راستہ چھوڑ دو، پیچھے ہٹ جاؤ اور جان لو بے شک خیر و بھلائی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تھامنے میں ہے۔ اللہ رحمن نے اپنے قرآن میں یہ حکم اتارا ہے کہ کفار کو ایسی ضرب لگاؤ جس سے ان کی کھوپڑیاں
Flag Counter