Maktaba Wahhabi

161 - 269
آیات کے اسبابِ نزول مفسرین نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معرکہ بدر سے دو ماہ پہلے جمادی الاخری میں عبداللہ بن جحش کو طائف بھیجا جبکہ آپ کو مدینہ آئے ہوئے 17 ماہ ہو چکے تھے۔ اور ان کے ساتھ مہاجرین کے آٹھ آدمیوں کے ایک گروہ کو بھی روانہ فرمایا۔ اور ان کے امیر عبداللہ بن جحش کے لیے ایک خط لکھا اور فرمایا: ’’اللہ کا نام لے کر چلو اور دو دن کی مسافت طے کرکے خط دیکھنا۔ سو جب تم دو منزلوں پر اتر جاؤ، پھر خط کھولنا اور اپنے ساتھیوں کو پڑھ کر سنانا، جس کا میں تمھیں حکم دوں اس کام کے لیے چل پڑنا اور اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو اپنے ساتھ چلنے پر مجبور نہ کرنا۔‘‘ عبداللہ دو دن چلے، پھر ایک جگہ پڑاؤ کیا اور خط کھولا تو اس میں لکھا تھا: بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم اما بعد: ’’اپنے ساتھیوں میں سے جو تمھاری پیروی کریں ان کے ہمراہ اللہ کی برکت کے ساتھ چل پڑیں حتی کہ آپ وادیٔ نخلہ میں اتر کر قریش کے قافلے کی گھات میں بیٹھ جائیں شاید تم ان لوگوں کی طرف سے ہمارے پاس کوئی خیر کی خبر لاؤ۔‘‘[1]
Flag Counter