Maktaba Wahhabi

200 - 269
آیات کے شانِ نزول کے اسباب احد کے دن اسلامی لشکر کا جھنڈا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تھا، جب مسلمان شکست کھا کر بھاگنے لگے تو یہ ثابت قدمی سے لڑے اور ڈٹے رہے۔ ابن قمۂ اپنی سواری کو دوڑاتا ہوا آگے بڑھا، اس نے ان کے ہاتھ پر تلوار کا زور دار وار کرکے ان کاہاتھ کاٹ دیا۔ اس وقت مصعب رضی اللہ عنہ قرآن کی یہ آیت تلاوت کر رہے تھے: ﴿ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ ’’اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ایک رسول ہی تو ہیں۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔‘‘ [1] پھر انھوں نے جھنڈا بائیں ہاتھ میں پکڑ لیا، ابن قمۂ واپس آیا، ا س نے دوسرے ہاتھ پر بھی زور دار وار کیا۔ وہ ہاتھ بھی کٹ گیا تو انھوں نے اپنے کٹے ہوئے بازوؤں سے جھنڈے کو سمیٹ کر اپنے سینے سے لگالیا، ان کے لبوں پر قرآن کی یہ آیت مسلسل جاری تھی: ﴿ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾
Flag Counter