Maktaba Wahhabi

48 - 269
سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اپنے دینی بھائی سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی ملاقات کے لیے ان کے گھر تشریف لے گئے، دیکھا کہ ان کی اہلیہ پراگندہ حال ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے اس کی و جہ دریافت کی تو جواب ملا: آپ کے بھائی کو دنیا کی کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ یہ رات کو قیام کرتے ہیں اور دن کو روزہ کھتے ہیں۔ جب ابودرداء رضی اللہ عنہ گھر تشریف لائے تو سلمان رضی اللہ عنہ نے انھیں مرحبا کہا، پھر ان کی طرف کھانا بڑھاتے ہوئے کہا: آپ بھی کھائیے ۔ جواب ملا: میں روزے سے ہوں۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ کھانا ضرور کھائیں اور میں اس وقت تک نہیں کھاؤں گا جب تک آپ نہیں کھائیں گے۔ چنانچہ انھوں نے کھانا کھا لیا۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے رات ان کے ساتھ بسر کی۔ رات کو ابودرداء رضی اللہ عنہ اٹھے تا کہ نوافل پڑھیں تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے انھیں روک لیا اور فرمایا: ابودرداء! آپ کے رب کا آپ پر حق ہے اور آپ کی بیوی کا بھی آپ پر حق ہے۔ آپ کے جسم کا بھی آپ پر حق ہے۔ ہر حق دار کو اس کا حق ادا کیجیے۔ روزہ بھی ر کھیے اور چھوڑ بھی دیجیے۔ رات کو قیام بھی کیجیے، نیند بھی پوری کیجیے اور اپنی بیوی کے پاس بھی جائیے۔ جب صبح ہونے کے قریب ہوئی تو فرمایا: اب
Flag Counter