Maktaba Wahhabi

95 - 269
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ان کے والد مالک بن أھیب بنو عبد مناف میں سے تھے اور ان کی ماں حمنہ سفیان بن امیہ کی بیٹی تھیں۔ جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا تو ان کی والدہ نے ان کی اور ان کے بھائی کی تعلیم و تربیت شروع کر دی۔ وہ اپنی ماں کے پاس بہت پیار محبت سے اکٹھے رہتے تھے یہاں تک کہ دعوتِ اسلام کا ظہور ہو گیا تو ان کی راہیں جُدا جُدا ہو گئیں۔ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ زمانۂ جاہلیت میں تیر اندازی کرتے اور تیر بنایا کرتے تھے۔ اسلام میں داخل ہونے تک وہ بہترین تیر انداز اور شہسوار بن چکے تھے۔ سعد رضی اللہ عنہ کی شخصیت ایسی نمایاں اور روشن نقوش والی تھی کہ جو انھیں ایک مرتبہ دیکھ لیتا تھا، اس کے حافظے سے ان کی شکل و صورت کبھی محو نہیں ہوتی تھی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا قد پست اور پیٹ بڑا تھا۔ وہ پاؤں کو زمین پر مضبوطی سے جما کر چلتے تھے۔ ان کی انگلیاں موٹی اور بال گھنگریالے تھے۔ ان کی بیٹی عائشہ اسی طرح ان کے اوصاف بیان کیا کرتی تھیں، وہ کہا کرتی تھیں کہ میرے باپ دعوتِ اسلام کے آغاز ہی میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی دعوت پر
Flag Counter