Maktaba Wahhabi

10 - 243
کہ کب انہیں وقت ملے اوروہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کریں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بعض ایسی خوش قسمت شخصیات بھی تھیں کہ جن کے افعال اوراعمال کا تذکرہ اللہ رب العزت کو اتنا پسند آیا کہ ان کا ذکر قرآن کریم میں کر دیا ۔ قرآن کریم بلاشبہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانےوالی کتاب ہے۔ دنیا کا کونسا ایسا ملک ہو گا جس میں مسلمان نہ بستے ہوں؟ اور جہاں مسلمان ہوں گے وہاں قرآن ہوگا اور قرآن کریم میں ان صحابہ کرام کا تذکرہ ہوگاجن کا ذکر اللہ تعالیٰ نےاپنی مقدس کتاب میں کیاہے ۔ آج کے اس پر فتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سےدور ہورہی ہے ، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھائیں، وہ اسے سنیں اور جانیں کہ ان کی زندگیاں کیسی تھیں، ان کے اخلاق وکردار کیسےتھے اور انہوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ میں دار اللواء سےباہر نکلا تومیرےہاتھ میں ’’رجال أنزل اللّٰه فيهم قرآنا ‘‘ کا 7جلدوں پر مشتمل مکمل سیٹ تھا۔ میں نے اسے جستہ جستہ پڑھا۔ یہ تونہیں کہوں گا کہ تمام جلدیں پڑھیں مگر مجھے اس کتاب کے فاضل مؤلف ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ کا اسلوب بیان بڑا عمدہ لگا۔ انہوں نے بالکل کہانی کے انداز میں ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قرآن کریم میں ‎آیات نازل ہوئی ہیں۔ انہوں نےاس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قرآن نازل ہوا ۔ .کتاب میں موجود واقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں، ممکن ہے کہ مجھے اور ہمارے قارئین کوان کی بعض باتوں اور بعض واقعات سےاختلاف ہو مگر بہرحال ان واقعات اورصحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہماری لیے دروس ہیں۔ ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ
Flag Counter