Maktaba Wahhabi

125 - 243
نزول آیات کے اسباب پہلا قول امام مسلم نے اپنی صحیح میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ جب یہ آیت﴿ وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو بلایا، عام و خاص سبھی جمع ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام قبیلوں کو الگ الگ مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ’’اے کعب بن لؤی کی اولاد! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی مرہ بن کعب! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبد شمس! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنو ہاشم! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبدالمطلب! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے میری پیاری بیٹی فاطمہ! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ، بے شک میرے اختیار میں تمھیں آگ سے بچانے کے لیے صرف یہ ہے کہ تم پر رحم کھاؤں۔ میں تمھیں اللہ کے معاملے میں کوئی نفع نہیں دے سکتا۔‘‘ [1] دوسرا قول سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت:﴿ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ
Flag Counter