Maktaba Wahhabi

160 - 243
نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال بعض علمائے تفسیر اور سیرت نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ آیات امیہ بن خلف کے متعلق نازل ہوئی تھیں۔ دیکھیے: تفسیر قرطبی: 183/2۔ تفسیر خازن اور تفسیر بغوی: 240/7۔ امام رازی کی تفسیر میں سورۃ الہمزۃ: ﴿وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ ﴾ کے تحت دیکھیے: امام محمد بن اسحاق نے بھی ’’سیرت ابن ہشام‘‘ میں ایسا ہی کہا ہے۔ علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سورۃ اخنس بن شریق کے متعلق نازل ہوئی تھی اس کے علاوہ اوروں کا بھی نام لیا گیا ہے۔ امام مجاہدرحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس سورۃ کا نزول عام ہے۔ آیئے! امیہ بن خلف کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کون تھا؟
Flag Counter