Maktaba Wahhabi

196 - 243
عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ عبداللہ بن ابی بن سلول انصاری کا تعلق بنو عوف بن خزرج سے تھا۔ جاہلیت میں یہ خزرجیوں کا راہنما تھا۔ یہ قبیلہ ان قبائل میں سے ایک تھا جنھوں نے اسلام کو جگہ دی اور اس کی بھرپور حمایت کی تھی۔ یہ جلیل القدر صحابی عبداللہ رضی اللہ عنہ کا والد تھا۔ یہ عامر نامی راہب کا خالہ زاد بھائی بھی تھا۔ یہ عامر جاہلیت میں معبود بن بیٹھا۔ اس نے ٹاٹ پہن کر راہبی اختیار کر لی، اس نے نبوت کا اعلان کیا، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا ذکر کرتا تھا اور اپنی قوم کو آپ کی تشریف آوری کی خوش خبری سناتا تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو عبداللہ بن ابی حسد کا شکار ہو گیا۔ سرکشی پر اتر آیا ، اپنے کفر پر قائم رہا اور اس نے مسلمانوں کے خلاف لڑائی کا اعلان کر دیا۔ عبداللہ بن ابی جاہلیت میں بڑے مرتبے اور مال ومنال والا شخص تھا، جسے اس نے کئی حیلوں وسیلوں سے اکٹھا کر رکھا تھا،مثلا: یہ تجارت کرتا تھا،ضرورت مندوں کو دیے جانے والے قرضوں پر سود لیتا تھا، اس نے بڑی تعداد میں بازاری عورتیں بھی جمع کر رکھی
Flag Counter