Maktaba Wahhabi

248 - 243
آیات کے اسبابِ نزول امام ابن کثیر رحمہ اللہ ان آیات کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں قریش کے کفر، ان کے بغض و عناد، ہٹ دھرمی اور ان کے اس جھوٹے دعوے کے بارے میں بتایا ہے کہ جب وہ اللہ کی نازل کردہ آیات سنتے تو کہتے: ﴿ قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا ﴾ ’’تحقیق ہم نے سن لیا ہے۔ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اس کی مثل کہہ سکتے ہیں۔‘‘ یہ ایسا دعویٰ تھا جسے وہ پورا نہ کر سکے۔ ہرچند انھوں نے کئی بار قرآن کی مثل ایک سورۃ بنانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی ہر کوشش میں ناکام ہوگئے اور انھیں کوئی راستہ سجھائی نہ دیا۔ دراصل ان کا یہ دعویٰ اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے اور اپنے پیروکاروں کو باطل دین پر قائم رکھنے کے لیے تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ دعویٰ نضر بن حارث ہی نے کیا تھا جیسا کہ سعید بن جبیر، السدي اور ابن جریج وغیرہ نے صراحت کی ہے۔ اس کی بنیادی و جہ یہ تھی کہ نضر بن حارث (اس پر اللہ کی لعنت ہو) سلطنت ایران
Flag Counter