Maktaba Wahhabi

121 - 194
تخصص یا اعلی تعلیمی مراحل: ان درجات میں استاذ کو چاہیے کہ وہ طلباء میں تحقیق کی جستجو پیدا کرے مثلاً وہ طلباء کے سامنے نون مشدد کی مثالیں اس طرح رکھے کہ انہیں یہ معلوم ہو سکے کہ نون مشدد کبھی حرف کے آخر میں ہوتا ہے اور کبھی درمیان میں۔ پھر اسی طرح وہ انہیں میم مشدد کی مثالوں پرغور کرنے کو کہے کہ جس سے انہیں یہ واضح ہو کہ میم مشدد کبھی حرف کے آخر میں ہوتا ہے اور کبھی درمیان میں۔ پھر انہیں اس بات پر لگائے کہ وہ ان کلمات کو تلاش کریں کہ جن میں نون اور میم جمع ہوں تو انہیں یہ معلوم ہو گا کہ ان کا اجتماع اسم، فعل اور حرف تینوں قسم کے کلمات میں ہوتا ہے۔ پھر وہ طلباء کو مجموعہ الف میں موجود نون مشدد کی پہلی اور آخری مثال کی طرف توجہ دلائے یہاں تک کہ وہ ان کے مابین فرق جان لیں۔ اوروہ فرق یہ ہے کہ پہلی مثال میں حرف مشدد ایک ایسا حرف ہے جو مشدد متصل کی قبیل سے ہے کہ جس میں پہلے حرف کو دوسرے حرف سے جدا کرنا درست نہیں ہے۔ اس کے برعکس دوسرا حرف مشدد جو آخری مثال میں بیان ہوا ہے، وہ مشدد منفصل ہے کہ جس میں پہلے حرف کو دوسرے سے جدا کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد مدرس ان کے لیے غنہ کے پانچ یا چھ مراتب کوتفصیل سے بیان کرے جیسا کہ اہل علم نے انہیں نقل کیا ہے: پہلا مرتبہ: حرف مشدد متصل ہو۔ اس کی مثال وہ مدغم ہے جو کامل تشدید کے ساتھ ہو۔ اس کے مزید دو درجات بنائے جا سکتے ہیں۔ ایک درجہ مشدد متصل کا ہے اور دوسرا مشدد منفصل کا۔ دوسرا مرتبہ: وہ حرف مدغم جو ناقص تشدید کے ساتھ ہو مثلاً: ﴿وَکُنُوزٍ وَمَقَامٍ کَرِیْمٍ ﴾۔ ناقص
Flag Counter