Maktaba Wahhabi

127 - 194
وہ طلباء سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اپنے حلق سے ان حروف کوساکن اور مشدد دونوں صورتوں میں نکال کر دکھائیں۔ استاذ کو یہ بھی چاہیے کہ وہ طلباء کو نون کا مخرج اس طور بتلائے کہ وہ ان چھ حروف کے ساتھ اس کے اظہار کا سبب جان سکیں اور انہیں اظہار کے مراتب اور ہر حرف کے مرتبہ کے بارے بھی بتلائے۔ نتیجہ بحث: (سبق کے آخر میں طلباء سے ) چند منظم سوالات کے ذریعے نتیجہ بحث اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جس میں تعریف، حکم، قاعدہ اور اس جیسے اساسی موضوعات معلوم کیے جا سکتے ہیں: ۱۔ اظہارکے معنی کیا ہیں؟ ۲۔ اس کی حقیقت کیا ہے؟ ۳۔ حلق کی طرف اس کی نسبت کا سبب کیا ہے؟ ۴۔ اظہار حلقی کے حروف کون سے ہیں؟ ۵۔ نون ساکن کیا ہے؟ ۶۔ تنوین اور اس کی علامات کیا ہیں؟ ۷۔ نون ساکن اور تنوین کے بعد اگر حروف اظہار میں سے کوئی حرف آئے تو اظہار کا سبب کیا ہے؟ تطبیق: مدرس اپنے طلباء سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اپنے مصاحف میں متعین سورت یا کسی سورت کی بعض آیات میں سے نون ساکن اور تنوین کی ایسی مثالیں نکالیں کہ جن کا حکم اظہار کا ہو مثلاً سورۃ الغاشیہ کے شروع کی آیات ہو سکتی ہیں۔ ہوم ورک: استاذ اپنے شاگردوں کو درسی کتاب کی زبانی مشقیں پڑھنے اور تحریری مشقیں اپنی کاپیوں میں درج کرنے کا کہے۔استاذسبق سے متعلق کچھ سوالات تیار کرے۔ درسی کتاب کو پڑھا
Flag Counter