Maktaba Wahhabi

137 - 194
یہ مثالیں مکمل ہو جائیں۔ اگر مدرس کو یہ ضرورت محسوس ہو کہ طلباء سے اجتماعی مشق کروائے تو غنہ کے ساتھ اخفاء کی مہارت میں پختگی کا لحاظ رکھتے ہوئے ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ تعلیمی وسیلہ کے ذریعے اخفاء کی بقیہ مثالوں میں نون ساکن اور تنوین کا مقام معلوم کرنے کی طرف طلباء کو متوجہ کرے۔ طلباء کو یہ معلوم ہوگا کہ پہلی پانچ مثالوں میں نون ساکن حرف اخفاء کے ساتھ ہی ہے جبکہ آخری پانچ مثالوں میں نون ساکن کلمہ کے آخر میں ہے۔ اس طرح انہیں یہ معلوم ہوگا کہ نون ساکن کلمہ کے وسط میں بھی آتا ہے اور آخر میں بھی۔ اعلی تعلیمی درجات میں اخفاء کی تعلیم: استاذ کو چاہیے کہ وہ بحث جاری رکھتے ہوئے طلباء کوواضح کرے کہ تمام حروفِ اخفاء زبان سے ہی ادا ہوتے ہیں سوائے فاء کے جو نچلے ہونٹ اور اوپر والے سامنے کے دو دانتوں سے ادا ہوتا ہے۔ ان حروف میں کچھ تو نون اور تنوین کے مخرج کے قریب ہیں، کچھ ان سے دور ہیں اور کچھ بین بین ہیں۔ قرب وبعد کے اس فر ق کی وجہ سے مختلف حروف کے اخفاء کے مراتب میں بھی فر ق ہو گا۔ استاذ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو پہلے ان حروف اخفاء کے بارے بتلائے جو نون کے قریب ہوں یہاں تک کہ وہ جان لیں کہ طاء، دال اور تاء ایسے حروف ہیں جو نون کے مخرج کے قریب ہیں۔ اس طرح طلباء یہ بھی جان سکیں گے کہ ان حروف میں اخفاء بقیہ حروف کی نسبت زیادہ ہو گا۔ اس بحث کے نتیجے میں وہ یہ معلوم کریں گے کہ قاف اور کاف ان حروف اخفاء میں سے ہیں جو نون سے دور ہیں لہٰذا ان میں اخفاء ادنی درجے کا ہو گا۔اسی طرح انہیں یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ بقیہ دس حروف ان کے بین بین ہیں اور ان میں درمیانے درجے کا اخفاء ہو گا۔ یہ بحث جاری رکھتے ہوئے استاذ نون ساکن اور تنوین کی ایک ایسی مثال کی تلاوت
Flag Counter