Maktaba Wahhabi

140 - 194
۴۔اقلاب تمہید: استاذ سابقہ موضوع سے متعلق کچھ سوالات کرے تا کہ طلباء موجودہ اور سابقہ درس میں فرق کو جان سکیں: (۱): اخفاء کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟ (۲): اس کا سبب بیان کریں؟ (۳): اخفائے حقیقی کے مراتب کیا ہیں؟ عرض: استاذ تعلیمی وسیلے کے ذریعے سبق کے مواد کو مناسب صورت میں طلباء کے سامنے پیش کرے: حرف اقلاب ایک یا دو کلمات میں نون کے ساتھ اس کی مثال تنوین کے ساتھ مثال ب ﴿کَلَّا لَيُنْبَذَن فِیْ الْحُطَمَۃِ﴾ ﴿وَأَنتَ حِلٌّ بِہَذَا الْبَلَد﴾ ب ﴿قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ ہَذَا﴾ ﴿وَاللّٰهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ﴾ ب ﴿وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَی﴾ ﴿کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ﴾ ب ﴿فَمَن يُؤْمِنْ بِرَبِّہِ فَلَا یَخَافُ﴾ ﴿عُتُلٍّ بَعْدَ ذَلِکَ زَنِیْمٍ﴾ مدرس کی تلاوت: استاذ ایسی مثالوں کی بطور نمونہ تلاوت کرے جو غنہ کے ساتھ اقلاب کی مہارت پیدا کرنے میں کردار ادا کریں۔ اگر استاذ کو یہ محسوس ہو کہ وہ طلباء سے اجتماعی تلاوت کروائے
Flag Counter