Maktaba Wahhabi

144 - 194
میم ساکن کے احکام ۱۔ اخفائے شفوی تمہید: استاذ اخفائے حقیقی اور اقلاب کے بارے بعض سوالات کی طرف توجہ دلائے: (۱): اخفاء کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟ (۲): اقلاب کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟ عرض: ایسے تعلیمی وسیلے کو ذریعہ بنایا جائے کہ جو قاعدہ کے تحت ان جمیع جزئیات کا احاطہ کرے کہ جن کی تعلیم دورانِ سبق مقصود ہو۔ تعلیمی وسیلہ: اخفائے شفوی کی مثالیں حرف اخفاء ﴿ فَمَن یَأْتِیْکُم بِمَآئٍ مَّعِیْنٍ﴾ ﴿ أَمْ تَأْمُرُہُمْ أَحْلَامُہُم بِہَذَا﴾ ب ﴿وَجَزَاہُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّۃً وَحَرِیْراً﴾ ﴿وَمَا لَہُم بِہِ مِنْ عِلْمٍ﴾ ب ﴿وَیُمْدِدْکُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِیْنَ﴾ ﴿أَلَمْ یَعْلَمْ بِأَنَّ اللّٰهَ یَرَی﴾ ب مدرس کی تلاوت: استاذ مذکورہ مثالوں کی تجوید کے ساتھ اس طرح تلاوت کرے کہ اخفائے شفوی کی مہارت کے ساتھ ادائیگی میں کردار ادا کر سکے۔ طلباء کی تلاوت: طلباء مثالوں کی اس طرح تجوید کے ساتھ تلاوت کریں کہ ان میں اخفائے شفوی کی
Flag Counter