Maktaba Wahhabi

150 - 194
۳۔اظہارِ شفوی تمہید: (۱): اخفائے شفوی کیا ہے؟ (۲): اس کے حروف کون سے ہیں؟ (۳): ادغام مثلین صغیر کیا ہے؟ (۴): اس کے حروف کون سے ہیں؟ (۵): اظہار کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کریں؟ عرض: مدرس کو چاہیے کہ وہ اس سبق کی تدریس کے لیے ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے کہ جو قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کا احاطہ کرنے والا ہو۔ہمارے خیال میں اس سبق میں ویڈیو کا استعمال زیادہ مفید ہے تا کہ صحیح معنوں میں سبق کی تدریس ممکن ہو سکے۔ اس سبق کے حروف کی تعداد ۲۶ ہے جو باء اور میم کے علاوہ حروف تہجی ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں پرائمری اسکولوں میں بذریعہ ویڈیو تعلیم کے آلات وافر تعداد میں موجود ہیں۔ اگر تو مدرس کو ویڈیو کے ذریعے تعلیم کی سہولت میسر ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اظہارِ شفوی کے جمیع حروف پر مشتمل ایک سبق تیار کرے اور اگر اسے ایسے وسائل حاصل نہ ہوں تو موضوع کو دو حصوں میں تقسیم کر لے۔ پہلے حصے میں ان آٹھ حروف کا بیان ہو جو میم کے ساتھ کبھی بھی ایک کلمہ میں نہیں آتے بلکہ دو کلمات کے ساتھ آتے ہیں جبکہ دوسرا حصہ ان اٹھارہ حروف کے بیان میں ہو جو میم ساکن کے ساتھ ایک ہی کلمہ یا اس سے علیحدہ اگلے کلمہ کے شروع میں آتے ہیں۔
Flag Counter