Maktaba Wahhabi

151 - 194
تعلیمی وسیلہ: پہلی قسم کے اظہار شفوی کی مثالیں: دو کلمات میں میم کے ساتھ مثالوں کا بیان حرف اظہار ﴿وَیُدْخِلُہُمْ جَنَّاتٍ﴾ ج ﴿فَأَوْجَسَ مِنْہُمْ خِیْفَۃً﴾ خ ﴿أَوْ یُعَذَّبَہُمْ فَإِنَّہُمْ ظَالِمُونَ﴾ ظ ﴿تَرْہَقُہُمْ ذِلَّۃٌ﴾ ذ ﴿وَکَثِیْرٌ مِّنْہُمْ فَاسِقُونَ﴾ ف ﴿فَعَلَیْہِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّہِ﴾ غ ﴿بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْہَلُونَ﴾ ق ﴿إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ﴾ ص مدرس کی تلاوت: مدرس متفرق مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ طلباء کے لیے اظہارِ شفوی کی مہارت حاصل کرنے میں سہولت پیدا ہو۔ طالب علم کی تلاوت: طلباء کو چاہیے کہ اظہارِ شفوی کے حروف کے ساتھ میم ساکن کے اظہار کی عملی مشق کا التزام کریں اور مثالوں کی تلاوت کریں۔ طلباء کی یہ تلاوت یکے بعد دیگرے جاری رہے۔ طلباء کے نوٹس: مدرس طلباء کو تعلیمی وسیلہ کی طرف متوجہ کرے اور انہیں ان مثالوں میں میم ساکن کے مقامات کی تلاش پر لگائے۔اس کے بعد انہیں میم ساکن کے بعد والے حروف کے نام کے بارے بتلائے۔
Flag Counter