Maktaba Wahhabi

157 - 194
[ (۴): لامِ قمری کیا ہے؟ [ (۵): لامِ قمری کے حروف کیا ہیں؟ عرض: مدرس ایسا تعلیمی وسیلہ استعمال کرے کہ جس میں قاعدے کے تحت داخل جمیع جزئیات کا احاطہ کیا گیا ہو۔ تعلیمی وسیلہ: لامِ شمسی کی مثال حرف ادغام لامِ شمسی کی مثال حرف ادغام ﴿الطَّآمَّۃُ الْکُبْرَی﴾ ط ﴿وَالنَّہَارِ إِذَا جَلَّاہَا﴾ ن ﴿حُسْنُ الثَّوَابِ﴾ ث ﴿یَصْلَوْنَہَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴾ د ﴿یَوْمَ یُنفَخُ فِیْ الصُّورِ﴾ ص ﴿وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ﴾ س ﴿إِنَّ إِلَی رَبِّکَ الرُّجْعَی﴾ ر ﴿إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ﴾ ظ ﴿وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُونِ﴾ ت ﴿وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُونِ﴾ ز ﴿وَالضُّحَی﴾ ض ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاہَا﴾ ش ﴿وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْأُنثَی﴾ ذ ﴿وَاللَّیْلِ إِذَا سَجَی﴾ ل استاذ کی تلاوت: استاذ اپنے طلباء کے سامنے مختلف مثالوں کی تجوید کے ساتھ ایسی تلاوت کرے کہ طلباء کے لیے لامِ تعریف کا حروفِ ادغام میں ادغام سیکھنا آسان ہو جائے۔ طلباء کی تلاوت: استاذ اپنے طلباء سے ایک کے بعد دوسری آیت کی تلاوت کروائے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو تعلیمی وسیلہ کی طرف متوجہ کرے تا کہ انہیں معلوم ہو کہ لام ساکن ہے
Flag Counter