اس کے بعد وہ انہیں یہ واضح کرے کہ اگرساکن لام ِفعل کے بعد نون آئے تواظہار ہو گا اگرچہ دونوں مخارج کے اعتبار سے متقاربین میں سے ہیں اور اس بارے دو باتیں قابل وجہ ہیں۔[1] قواعد میں اختلاف ہو جائے تو ان میں نقل کو بنیاد بنایا جائے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ ساکن لامِ فعل کے نون میں ادغام سے فعل کے معنی میں کوئی ابہام پیدا نہیں ہونا چاہیے مثلاً لفظ ﴿أَرْسَلْنَا﴾ ادغام کے بعد ﴿أَرْسَنَّا﴾ بن جائے۔ یہاں لامِ فعل اصلی ہے اور اصلی لام میں اظہار زیادہ بہتر ہے جبکہ سبعہ قراء کا اس کے اظہار پر اجماع بھی ہے۔ |
Book Name | تجوید کی تدریس کے طریقے |
Writer | قاری صہیب احمد میر محمدی |
Publisher | کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 194 |
Introduction |