Maktaba Wahhabi

166 - 194
ادغام میں مہارت سیکھنے میں آسانی پیدا ہو۔ طلباء کی تلاوت: طلباء کو چاہیے کہ وہ لام ِساکن کے حروف ادغام میں ادغام کی مثالوں کی تلاوت کریں اور ادغام کو مہارت سے ادا کریں۔ طلباء کے نوٹس: استاذ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو تعلیمی وسیلہ کی طرف متوجہ کرے اور انہیں مثالوں میں لامِ ساکن تلاش کرنے کو کہے تا کہ انہیں ان مثالوں میں لام کا مقام معلوم ہو سکے اور وہ یہ بھی جان سکیں کہ یہ ہمیشہ آخر کلمہ میں آتا ہے۔ پھر استاذ انہیں اس کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرے اور پہلے مجموعہ میں سے کچھ مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ وہ اس لام کی مختلف حالتوں کو جان سکیں۔ پس انہیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ یہ مابعد حرف میں مدغم ہو جاتا ہے۔ پھر استاذ اپنے طلباء سے کہے کہ وہ ان حروف کو تلاش کریں کہ جن میں لام کا ادغام ہوتا ہے تو طلباء یہ جان لیں گے کہ وہ دو حروف لام اور راء ہیں۔ پھر استاذ اپنے طلباء کو دوسرے مجموعہ کی مثالوں کی طرف متوجہ کرے تا کہ وہ اس میں حرفِ لام کی ادائیگی کی دوسری حالت کے بارے جان سکیں۔ طلباء یہ جان لیں گے کہ یہاں لام کی تمام مثالوں میں اظہار ہو رہا ہے۔ پس انہیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ لامِ ’’ھل‘‘ کی دو حالتیں ہیں: ادغام اور اظہار۔ طلباء کو یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ لام کا ادغام صرف دو حروف میں ہوتا ہے جبکہ بقیہ حروف ِتہجی میں اظہار ہوتا ہے۔[1]
Flag Counter